لاہور (این این آئی) سابق اداکارہ زنیش خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی پاکستان آمد کے دوران پیش آنے والی مشکلات پر ان سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں وضاحت دی کہ جب ڈاکٹر ذاکر نائیک ملائیشیا سے پاکستان پہنچے، تو ان کے ساتھ تقریباً 1000 کلو اضافی سامان تھا۔ پی آئی اے کے کنٹری مینیجر نے انہیں اضافی سامان پر 50 فیصد رعایت کی پیشکش کی تھی، جسے ڈاکٹر نائیک نے قبول نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں، غیر مسلموں کے لیے قوانین میں نرمی دیکھنے کو ملتی ہے، جہاں انہیں ہزاروں کلو سامان لے جانے کی اجازت دی جاتی ہے، مگر یہاں پاکستان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ زنیش خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ہمیں ہر چھوٹی بات پر شرمندہ ہونے کے بجائے اپنی قوم کی عزت کا خیال رکھنا چاہیے۔ یہ ہمارے لیے شرم کی بات ہے، اور انہوں نے ڈاکٹر نائیک سے دل سے معافی مانگی۔